Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایس آر ایم جی اور بلومبرگ میں معاہدہ

لندن .... مالیاتی تجارتی اور ابلاغی معلومات کی دنیا میں قافلہ سالار بین الاقوامی کمپنی بلومبرگ اور سعودی ریسرچ اینڈ مارکیٹنگ گروپ نے شراکتی معاہدے کو حتمی شکل دیدی۔ شروع میں فریقین نے شراکت کا عنوان العربی بلومبرگ رکھا تھا۔ اب اسے تبدیل کرکے ”بلومبرگ الشرق “ کا نام دیدیا گیا ۔ دبئی میں بلومبرگ گروپ کے چیئرمین اور سعودی ریسرچ اینڈ مارکیٹنگ گروپ کے چیئرمین نے باقاعدہ اسکا اعلان کردیا۔ بلومبرگ الشرق کا صدر دفتر دبئی میں ہوگا۔ ریاض، ابوظبی اور قاہرہ میں اسکے اسٹوڈیو ہونگے۔ علاوہ ازیں متعدد اہم علاقائی و بین الاقوامی دارالحکومتوں کے گروپ اس کا حصہ بنیں گے۔
 

شیئر: