ریاض ...ادارہ امر بالمعروف ونہی عن المنکر کے سربراہ اعلیٰ شیخ ڈاکٹرعبدالرحمن السند نے واضح کیا ہے کہ غیر متعدی مرض کو چھپانا ایک طرح کا صبر ہے۔ انہوں نے ابلاغی پروگرام ”یستفتونک“ میں ایک خاتون کے سوال کے جواب میں مذکورہ وضاحت دی۔ خاتون نے دریافت کیاتھا کہ کیا وہ غیر متعدی مرض اپنے شوہر سے چھپا سکتی ہے یا نہیں۔ چھپانے کی صورت میں آیا اسے صبر کا اجر ملے گا یا نہیں۔ السند نے کہا کہ ایسا مرض جو متعدی نہ ہو اسے چھپانا صبر ہے البتہ اگر کوئی شخص متعدی مرض میں مبتلا ہو تو اسے بتانا فرض ہے تاکہ متعلقہ افراد اس کے ضرر سے محفوظ رہیں۔