Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمارت کی چوتھی منزل سے گرنے والی سلاخ سیاح کی ٹانگ میں گھس گئی

سان انتونیو....  اس مقبول تفریحی ساحلی علاقے  پر سیاحوں کی بڑی تعداد آتی رہتی ہے۔ جو  یہاں قائم مختلف ہوٹلوں میں قیام کرتے ہیں اور سمندر کی سیر کے ساتھ ساتھ علاقے کی دوسری دلچسپیاں بھی بیحد شوق سے دیکھتے ہیں۔ ایسے ہی تفریحی مقاصد سے آنے والا ایک سیاح  ایک ایسے انوکھے حادثے سے دوچار ہوگیا ہے جس کا تصور بھی محال ہے۔ کہا جاتا ہے کہ پیر کی صبح 10بجے ایک سیاح  ساحلی پارٹی میں شریک تھا۔ کچھ دیر بعد وہ ابزا ہوٹل کی بالکنی میں آکر بیٹھ گیا۔ مگر یہ بیٹھنا اس کے لئے انتہائی نقصان دہ ثابت ہوا۔ عینی شاہدین کا کہناہے کہ سیاح ٹانگ پھیلائے زینے پر بیٹھا تھا کہ چوتھی منزل سے لوہے کی ایک بڑی سلاخ  تیزی سے گری اور پھر سیڑھی پر بیٹھے سیاح  کے ٹخنے میں گھس گئی۔ یہ واقعہ اتنا انوکھا تھا کہ چاروں جانب بھگدڑ مچ گئی۔ ہوٹل کے دوسرے کمروں میں بھی موجود افراد بھی نکل آئے۔  اب تک لوگوں کی سمجھ میں یہ نہیں آیا کہ ایسا کیسے ہوسکتا ہے۔ اس حوالے سے جو تصاویر جاری ہوئی ہیں اس میں ایک اچھی خاصی موٹی آہنی سلاخ سیاح کے گھٹنے میں گھسی نظر آتی ہے۔ مقامی سول گارڈ حکام نے واقعہ کی حقیقت جاننے کیلئے لوگوں سے پوچھ گچھ بھی شروع کردی ہے اوراپنے  طور پر چھان بین بھی کررہی ہے۔ مقامی قانون کی وجہ سے زخمی ہونے والے 31سالہ سیاح کا نام ظاہر نہیں کیا گیا تاہم کچھ لوگوں کا کہناہے کہ وہ  دھوپ سے محفوظ رکھنے والی چھتری کے نیچے بیٹھا تھا اوریہ سلاخ چھتری ہوتے ہوئے اس کے گھٹنے تک پہنچی۔ مقامی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ زخمی سیاح کا نام ظاہر نہیں کیا گیا مگر اتنا معلوم ہوا ہے کہ اسکا تعلق برطانیہ سے تھا اور چند دن قبل یہ یہاں آیا تھا۔ سلاخ کو ٹوٹی ہوئی چھتری کا حصہ ہی قرار دیا جارہا ہے۔ پولیس یہ  جاننے کی بھی کوشش کررہی ہے کہ یہ سیاح وقوعہ کے وقت کہیں نشے کی حالت میں تو نہیں تھا۔ یا اس میں کسی دوسرے کی شرارت تو شامل نہیں۔
مزید پڑھیں:- - - -بچوں کی دیکھ بھال کیلئے حیرت انگیز اور خطرناک طریقے استعمال کئے گئے

شیئر: