Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سپریم کورٹ: نقیب اللہ کیس کی سماعت پیر کو ہوگی

اسلام آباد:  عدالت عظمیٰ نے نقیب اللہ محسود کے ماورائے عدالت قتل کا مقدمہ سماعت کے لیے مقرر کردیا۔ ذرائع کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی زیر سربراہی 3 رکنی بینچ جعلی پولیس مقابلے میں قتل کیے جانے والے نوجوان نقیب اللہ کے مقدمے کی سماعت پیر کے روز کرے گا۔
نجی ٹی وی کے مطابق عدالت عظمیٰ نے سماعت کے سلسلے میں اٹارنی جنرل، ایڈووکیٹ جنرل سندھ اور آئی جی سندھ کو نوٹسز جاری کردیے۔
مزید پڑھیں:- - - -پختہ ایمان ہے فتح انصاف کی ہوتی ہے‘ نواز شریف

شیئر: