Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پنجاب میں نئے بلدیاتی نظام کی منظوری

لاہور.. وزیراعظم عمران خان نے پنجاب میں نئے بلدیاتی نظام کی منظوری دیدی۔ وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ نیا بلدیاتی نظام 48 گھنٹے کے اندر صوبے بھر میں نافذ کیا جائے ۔ وزیراعظم کی زیر صدارت پنجاب کی کابینہ کا خصوصی اجلاس ہوا ۔سینیئر صوبائی وزیر علیم خان نے وزیراعظم کو نئے بلدیاتی نظام کے حوالے سے مکمل بریفنگ دی۔ عمران خان نے پنجاب حکومت کو ہد ایت کی پنجاب اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں بلدیاتی نظام کا بل کو پیش کرکے قانون سازی کے بعد اسے فوری طور پر نافذ کیا جائے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ ا سٹیٹس کو توڑنے کیلئے جلد اس نظام کو نافذ کیا جائے۔ نئے بلدیاتی نظام سے اختیارات کو عوامی اور نچلی سطح پر منتقل کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی اختیارات نچلی سطح پر منتقل ہونے سے عوام اپنے نمائندوں کا احتساب کر سکیں گے۔ ماضی میں منتخب ہونے والے اراکین اسمبلی قانون سازی کی بجائے ترقیاتی فنڈز کے حصول کیلئے کوششیں کرتے رہتے تھے جس کے باعث عوامی مسائل حل نہیں ہوتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اس لئے بلدیاتی نظام بھی تبدیلی کی جا رہی ہے۔ اختیارات کو نچلی سطح پر منتقل کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گلیاں اور نالیاں بنانا کسی ایم پی اے یا ایم این اے کے کام نہیں ۔ یہ کام صرف عوام کے منتخب کردہ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین اور کونسلر کے ہیں۔ اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی سے عوامی مسائل جلد حل ہو سکیں گے۔

شیئر: