Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یہ ملک تاقیامت سلامت رہے، قارئین

اردو نیوز کے قارئین کی طرف سے سعودی عرب کے یوم الوطنی پر تہنیتی  کا سلسلہ جاری ہے:
مکہ مکرمہ سے ذیشان بٹ نے کہا:ہر سال 23ستمبر کو شاہ عبد العزیز کی قربانی اور جد وجہد کو یاد کیا جاتا ہے۔ امید ہے کہ سعودی عرب ترقی کی راہ پر اسی طرح ہمیشہ گامزن رہے گا۔
فیصل آباد سے عرفان شاہ نے لکھا:اللہ پاک سعودی عرب اور پاکستان سلامت رکھے۔
حیدر آباد ، انڈیا سے طارق جہانگیر نے کہا:تمام شہریوں اور غیرملکیوں کو یوم الوطنی مبارک۔
صوابی، پاکستان سے انعام اللہ علی رحمن نے کہا: یوم الوطنی مبارک ہو۔
ریاض سے رضوان کاظمی نے کہا: سعودی عرب کو قومی دن بہت مبارک ہو۔
ریاض سے محمد عدنان نے لکھا:اللہ سبحانہ و تعالی سعودی عرب کو ہمیشہ قائم و دائم رکھے ۔آمین
ریاض سے عدیل بیگ نے لکھا:88واں یوم الوطنی مبارک، اللہ سلامت رکھے۔
مردان ، پاکستان سے محمد ابراہیم نے کہا:میرے طرف سے پاک سرزمین سعودی کو دلی دلی مبارک، اللہ تعالی دن دگنی اور رات چگنی ترقی دے ۔
کے پی کے پاکستان سے اشرف علی نے کہا:میری طرف سے سب سعودی بھائیوں کو یوم الوطنی مبارک ہو۔ اللہ ہمیشہ سعودی عرب کو سلامت رکھے اور دوشمنوں سے محفوظ رکھے۔پاک اور سعودی دوستی زندہ باد۔
ریاض سے طاہر سلیم نے کہا: یوم الوطنی مبارک ہو، اللہ تعالی ہمیشہ قائم ودائم رکھے۔
ریاض سے شمروز خان نے لکھا:میں سعودی عرب کو اپنا دوسرا گھر سمجھتا ہوں۔مجھے جتنی محبت پاکستان سے ہے اتنی سعودی عرب سے ہے۔اللہ پاک مملکتِ سعودی عرب کو مزید ترقی و بلندی عطا فرمائے ۔آمین
الاحسائ سے محمد منیر برکت نے لکھا:سعودی عرب امن کا گہوارہ ہے ،اس میں بسنے والے تمام ملکی اور غیر ملکیوں کو یومِ الوطنی مبارک ہو۔
ریاض سے حفصہ خورشید نے کہا: میرے لئے یہ دن اور بھی اہم ہے کیونکہ ایک سال پہلے اسی دن مجھے اللہ نے بیٹی سے نوازا۔میری دعا ہے کہ سب لوگ یہان امن وسکون سے رہیں ۔
اردو نیوز واٹس ایپ، کونسے کونسے گروپس ہیں
ممبئی سے منظور نے لکھا:آج جتنی خوشی سعودی کی عوام کو ہے، اتنی ہی ہمیں بھی۔ہم بھی جتنا اپنےملک سے محبت کرتے ہے ،اتنا ہی اس ملک سے محبت کرتے ہے ۔
فیصل آباد سے محمد شفیق نے کہا:یوم الوطنی مبارک ہو، سعودی عرب سے محبت ہے۔
جدہ سے طاہر علی انصاری نے لکھا:قومی دن پر سعودی عوام کو مبارک ہو۔
کراچی سے زرلش کرمانی نے کہا: مجھے مکہ مکرمہ سے محبت ہے، مجھے مدینہ منورہ سے محبت ہے، مجھے سعودی عرب سے محبت ہے۔
ریاض سے دانیال خان نے کہا:پاکستان اور پاکستان کے عوام ہمیشہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ سعودی عوام کو 88واں یوم الوطنی بہت بہت مبارک ہو۔
 

شیئر: