شمالی وزیرستان میں جاں بحق اہلکاروں کی تدفین
راولپنڈی...شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن میں وطن کی خاطر شہید ہونے والے پاک فوج کے 7 جوانوں کی نماز جنازہ جی ایچ کیو راولپنڈی میں ادا کردی گئی۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت دیگر اعلیٰ افسران اور جوانوں نے شرکت کی۔نماز جنازہ کے بعد میتوں کو فوجی اعزاز کے ساتھ انکے آبائی علاقوں کے لئے روانہ کی گئیں۔کیپٹن جنید کو مری،حوالدار عبدالرزاق کو استور،حوالدار عامر کو گلگت،حوالدار نصیر کو دیامیر، حوالدار آصف کو خانیوال اور سپاہی سمیع اللہ کو ہنزہ جبکہ سپاہی اصغر کو غذر میں میں سپردخاک کردیاگیا۔