Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوم وطنی پر مزید ترقی و خوشحالی کے آرزو مند ہیں، شاہ سلمان

ریاض.... خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا ہے کہ یوم وطنی مناتے وقت وطن عزیز اور عوام کی مزید ترقی و خوشحالی کے آرزو مند ہیں۔ امن وامان اور استحکام کی نعمت عطا کرنے پر اللہ تعالیٰ کے شکر گزار اور اسکے ثناءخواں ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے ہمیں حرمین شریفین کی خدمت کا جو اعزاز بخشا ہے اس پر رب کے حضور سجدہ بسجود ہیں۔ شاہ سلمان نے ان تاثرات کا اظہار سعودی عرب کے 88ویں الیوم الوطنی کے موقع پر ٹویٹر کے اپنے اکاﺅنٹ پر ٹویٹ کرکے کیا ہے۔
 

شیئر: