مصر: بغیر عذر کے اسکول سے غیر حاضر طلبہ جرمانہ دیں گے
قاہرہ : مصری طلبہ عذر کے بغیر اسکول سے غیر حاضر ہونے پر جرمانہ ادا کریں گے۔ مصری وزارت تعلیم کا فیصلہ جلد نافذ ہوگا۔ وزارت کے ذرائع کے مطابق پیشگی اجازت یا عذر کے بغیر اسکول سے غیر حاضر ہونے والے طالبعلم سے 10مصری پاؤنڈ وصول کئے جائیں گے۔ یہ رقم حکومتی خزانے میں جمع ہوگی۔ یہ فیصلہ اس لئے کیا جارہا ہے تاکہ طلبہ پیشگی اجازت یا خوامخوا غیر حاضر نہ ہوں۔ واضح رہے کہ سوشل میڈیا میں فیصلے کے متعلق گرما گرم بحث چل رہی ہے۔
-
کیا فیصلہ درست ہے، کیا اس سے طلبہ کی حاضری یقینی ہوسکتی ہے، آپ بھی لکھیں