Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیوی کو گلا گھونٹ کرہلاک کرنیوالا پکڑا گیا، صحت جر م سے انکار

برازیلیا، برازیل..... یہاں ایک انتہائی ہولناک اور افسوسناک واقعہ پیش آیا جس نے سب کو اس بات پر مجبور کردیا ہے کہ وہ سوچیں کہ انکی معاشرتی زندگی کس حد تک گھٹیا  ہوچکی ہے اور انہیں کس حد تک اور کب تک بہتر بنایا جاسکتا ہے۔  اسی قسم کا ایک واقعہ یہاں رہنے والی ایک خاتون کے ساتھ پیش آیا۔ جو شوہر سے جان بچانے کیلئے گھر سے بھاگی ۔ ظالم شوہرنے اسکا تعاقب کیا اور ایک عمارت کی لفٹ میں جاکر نہ صرف اسے پکڑا بلکہ پولیس کے بیان کے مطابق اسے گلا دبا کر ہلاک کردیا ہے کیونکہ اسکی موت دم گھٹنے سے واقع ہوئی ہے۔  لوئس مینویلر کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔  اسکا کہنا ہے کہ اس نے بیوی کو قتل نہیں کیا۔ کچھ بحث و مباحثے اور تکرار کے بعدبیوی نے غصے میں آکر خود ہی فلیٹ سے نیچے چھلانگ لگاد ی تھی۔ فارنسک رپورٹ کے مطابق اس کی موت چھلانگ لگانے کانتیجہ نہیں ہے ۔ عینی شاہدین کاکہناہے کہ خاتون بے تحاشا دوڑتی ہوئی عمارت میں پہنچی اور پھر لفٹ میں داخل  ہوئی جہاں وہ شخص بھی داخل ہوا جو اسی وجہ سے سکتے  کے عالم میں تھی۔ لفٹ ایک دو منزلوں کے بعد خالی ہوگئی اور یہی دونوں میاں بیوی اس میں رہ گئے  اور پولیس کے اندازے کے مطابق یہیں پر اس نے بیوی کا گلا دبایا اور اسے ہلاک کردیا۔  اسکی وڈیو وائرل ہوگئی ہے۔
مزید پڑھیں:- - - - -گاہک کاآرڈر نہ لینے پر شاپنگ مال کی خاتون کارکن برطرف

شیئر: