Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایل ای ڈی بلب سے 92فیصد بچت

ریاض ... بجلی امور کے سعودی ماہرین نے واضح کیا ہے کہ ایل ای ڈی بلب کے استعمال سے توانائی کی بڑی بچت ہوگی۔ 92فیصد تک بچت ہوسکتی ہے۔ اس سے برقی آلات کی فرضی عمر میں بھی اضافہ ہوگا۔ انہوں نے صارفین سے کہا کہ وہ ایل ای ڈی بلب اور عام بلب کے درمیان فرق کو سمجھنے کی کوشش کریں۔ تجربات سے ثابت ہوا ہے کہ ایل ای ڈی بلب سے اچھی روشنی ملتی ہے ۔ اس سے درجہ حرارت بھی نہیں بڑھتا جبکہ روایتی بلب کا معاملہ مختلف ہے۔
 

شیئر: