مملکت نے 132ارب ریال کی امداد دی
ریاض ... شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کے نگراں اعلیٰ ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ نے بتایا ہے کہ سعودی عرب نے 2007ءسے 2017ءتک 132.37ارب ریال سے زیادہ کی امداد دنیا بھر کو فراہم کی۔ ڈالر میں یہ رقم 35.30ارب ڈالر بنتی ہے۔مملکت نے 1820امدادی منصوبے مکمل کئے۔ وہ الاحساءادبی کلب کے زیر اہتمام منعقدہ پروگرام ”حقائق اور اعدادوشمار“ کے زیر عنوان گفتگو کررہے تھے۔