Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

11 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق

راول پنڈی:  پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے 11 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ آرمی چیف نے دہشت گردی کی سنگین کارروائیوں میں ملوث 11 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی ہے، جن میں زید محمد ولد یوسف حسین، نعمت اللہ ولد عطا اللہ، حسین زادہ ولد نور فراست، محمد رحمن ولد عبدالرحیم، عظمت اللہ ولد سلیمان، محمد رقیم ولد فضل جاناں، اکرام خان ولد خان زادہ، نیک ولی ولد گل میر خان، فضل منان ولد عبدالخنان اور رحمت زادہ ولد سیف الرحمن شامل ہیں۔
آئی ایس پی آرکے مطابق سزائے موت پانے والے دہشت گرد تعلیمی اداروں پرحملوں اورشہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔  مذموم کارروائیوں میں 49 شہری اور20 سیکورٹی اہلکارشہید جباور 148 افراد زخمی ہوئے تھے۔ ان دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ وگولہ بارود بھی برآمد ہوا تھا۔ تمام مجرموں کا ٹرائل فوجی عدالت میں کیا گیا۔ چارمجرموں کو قید کی سزائیں بھی سنائی گئیں۔
مزید پڑھیں:- - - - چیف جسٹس برہم‘ چیئرمین نیب کی طلبی

شیئر: