پاکستان میں ڈاکٹروں کی قلت
کراچی: سندھ میں ڈاکٹروں کی شدید قلت کے انکشاف کے بعد صوبائی حکومت نے پہلی بارلڑکوں کا میڈیکل کالج کھول کراس میں اسی سال سے داخلے دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے ۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق پاکستان میں آبادی کے لحاظ سے ڈاکٹروں کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے ، 22کروڑ آبادی والے ملک میں صرف ایک لاکھ75ہزار ڈاکٹر پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل میں رجسٹرڈ ہیں جبکہ ڈینٹل کے شعبے میں صرف16ہزار ڈینٹل سرجن کی سہولت میسر ہے ۔ایک لاکھ 75 ہزارمیں سے 20ہزار ڈاکٹربیرون ملک میں ملازمت کررہے ہیں جبکہ میڈیکل کالجوں سے فارغ التحصل ہونے والی لیڈی ڈاکٹروں کی اکثریت سرکاری میڈیکل کالجوں سے تعلیم حاصل کرنے کے بعداس پیشے سے علیحدگی اختیار کرلیتی ہے جس کی وجہ سے بھی ڈاکٹروں کی شدید قلت پیداہوگئی ہے ۔آبادی کے لحاظ سے پاکستان میں مزید 10ہزارڈاکٹروں کی اشد ضرورت ہے جس کی کوئی منصوبہ بندی نہیں کی جاسکی تاہم پیپلزپارٹی حکومت نے اس صورت حال کے پیش نظرسندھ میں پہلابوائزمیڈیکل کالج شروع کرنے کا اعلان کیا ہے جو اچھا اقدام ہے ۔