Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انڈونیشیا: سونامی کے باعث 384 افراد جاں بحق ، ہزاروں لاپتہ

 
جکارتا۔۔۔ انڈونیشیا میں شدید اور اسکے بعد سونامی کے باعث 384 افراد جاں بحق اور ہزاروں لاپتہ ہو گئے ۔ حکام کے مطابق زلزلے کے جھٹکوں کے بعد بڑی تعداد میں مکانات منہدم ہو گئے جن کے نتیجے میں 384 افراد ملبے تلے دب کر ہلاک جبکہ ہزاروں لاپتہ ہو گئے ۔  ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 7.7 درجے ریکارڈ کی گئی ۔ زلزلے کے بعد آنے والی سونامی لہروں نے ساحلی علاقوں میں قائم مکانوں اور عمارتوں کو متاثر کیا ۔ زلزلے کے بعد بجلی اور مواصلات کا نظام بھی بری طرح متاثر ہوا ہے ۔

شیئر: