Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈاکٹر ادیب رضوی کے انتقال کی خبریں جھوٹی ہیں!

کراچی:  سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر ڈاکٹر ادیب رضوی کے انتقال سے متعلق افواہوں کی حقیقت سامنے آ گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق حال ہی میں ایس آئی یو ٹی (سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن) کے بانی ڈاکٹر ادیب رضوی کی علالت اور وفات کی خبریں بھی سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں، جن کی ایس آئی یو ٹی کی جانب سے تردید کردی گئی ہے ۔ایس آئی یو ٹی کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں ڈاکٹر ادیب رضوی کے انتقال کی خبروں کو من گھڑت قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ سوشل میڈیا پر اس حوالے سے جھوٹی خبریں پھیلائی جارہی ہیں۔ اعلامیے کے مطابق ڈاکٹر ادیب رضوی کے خلاف جھوٹی خبروں پر قانونی چارہ جوئی کے لیے ایس آئی یو ٹی الیکٹرانک کرائمز ایکٹ 2016ء کے تحت کارروائی پر غور کر رہا ہے ۔اعلامیے میں مطالبہ کیا گیا کہ ایک معزز شخصیت کی شہرت کو نقصان پہنچانے پر قانون نافذ کرنے والے ادارے کارروائی کریں۔
 

شیئر: