فلسطین نے امریکی سفارتخانے کا مقدمہ عالمی عدالت انصاف میں پیش کردیا
رام اللہ ... فلسطین نے عالمی عدالت انصاف میں اپنا عدالتی شکوہ دائر کردیا۔ فلسطین نے مطالبہ کیا ہے کہ وہ امریکہ کو القدس سے اپنا سفارتخانہ تل ابیب واپس لیجانے کا حکم جاری کرے۔ فلسطینی وزیر خارجہ ریاض المالکی نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ ریاست فلسطین نے اقوام متحدہ کے تحت عالمی عدالت انصاف کے سامنے امریکہ کے خلاف بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کا مقدمہ دائر کردیا۔ المالکی نے بتایا کہ فلسطینی سفارتکاروں نے اپنے دعوے میں ریاست فلسطین کی رکنیت کو بنیاد بنایا ہے جو اسے 1961ءکے دوران سفارتی تعلقات سے متعلق ویانا معاہدے کے تحت حاصل ہے۔ اسکے بموجب عالمی عدالت انصاف مذکورہ معاہدے سے تعلق رکھنے والے جملہ تنازعات کے تصفیہ کی پابند ہے۔عالمی عدالت انصاف نے ریاست فلسطین سے امریکہ کے خلاف دعویٰ ملنے کی تصدیق کردی۔اس معاہدے میں یہ بندش موجود ہے کہ ہر ملک اپنے میزبان ملک کی سرزمین پر ہی اپنا سفارتخانہ قائم کرسکتا ہے۔ کسی اور کی سرزمین پر نہیں۔