صعدہ میں حوثیوں کے درمیان معرکے، دسیوں ہلاک
صنعاء... صعدہ میں معروف زیدی مبلغ محمد عبدالعظیم الحوثی اور عبدالملک الحوثی کے درمیان ٹھن گئی۔ محمد الحوثی عبدالملک الحوثی کے چچا زاد بھائی ہیں۔ ان دونوں کے ہمنواﺅں کے درمیان گرما گرم معرکے ہوئے۔ صعدہ کے ماتحت سحار ضلع میں 40سے زیادہ مسلح عناصر مارے گئے۔ محمد الحوثی نے اپنے چچا زاد عبدالملک الحوثی کو دھمکی دی کہ اگر انہوں نے سحار ضلع کے آل حمیدان علاقے میں گھسنے کی کوشش کی تو اس کے سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے۔ محمد عبدالعزیز الحوثی نے عبدالملک الحوثی کے جنگجوﺅں کو چور، مجرم اور اچکے قرار دیتے ہوئے یمن کے تمام علاقوں میں اپنے ہمنواﺅں سے کہا کہ وہ حوثی باغیوں سے نمٹنے کیلئے ہتھیار اٹھائیں اور پوری طرح سے چوکس رہیں۔ محمد عبدالعظیم الحوثی صعدہ میںزیدی فرقے کے اہم مذہبی پیشوا مانے جاتے ہیں۔