Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فیصل رضا عابدی کی ضمانت منظور

اسلام آباد:  سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کی جانب سے چیف جسٹس کے خلاف نازیبا الافظ استعمال کرنے کے مقدمے میں عدالت نے ان کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔ ذرائع کے مطابق فیصل رضا عابدی انسداد دہشت گردی کی اسلام آباد میں عدالت کے جج کوثرعباس زیدی کے سامنے پیش ہوئے۔ اور عبوری ضمانت کے لیے درخواست دائر کی۔ عدالت نے ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے پر 11 اکتوبر تک ضمانت منظور کرلی۔
سابق سینیٹر فیصل رضاعابدی اوران کے 3 نامعلوم ساتھیوں کے خلاف سپریم کورٹ کے جج صاحبان کی توہین کرنے، بے عزتی کرنے اور دھمکیاں دینے کے الزام میں تھانہ سیکرٹریٹ اسلام آباد میں مقدمہ درج ہے۔ گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ نے انہیں ایک دن کے لیے حفاظتی ضمانت دی تھی۔
مزید پڑھیں:- - - - ایف آئی اے کو نئے اختیارات مل گئے؟
رائے دیں، تبصرہ کریں

شیئر: