نئی دہلی۔۔۔۔کانگریس صدر راہول گاندھی نے مہاتما گاندھی اور سابق وزیراعظم لال بہادر شاستری کی سالگرہ پر دہلی آنے والے کسانوں پرپولیس کے ہاتھوں وحشیانہ لاٹھی چارج کی مذمت کی ۔راہول نےٹویٹر پر تحریر کیا کہ پُرامن طریقےسے دہلی آنے والے کسانوں کی وحشیانہ پٹائی سے بھارتیہ جنتا پارٹی کی2سالہ تقریب کاآغازہوا ۔اب کسان ملک کے دارالحکومت آکر اپنا درد بھی نہیں سنا سکتے۔کانگریس کے ترجمان رندیپ سنگھ سرجے والا نے بھی ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ مودی جی ،سیکڑوں کلومیٹر کی پدیاتراکرکے آنے والے ہزاروں کسان اپنے مطالبات لے کر آپ کے پاس آئے۔اگر مہاتما گاندھی کے اصولوں پر عمل کیاہوتا تو کسانوں پر وحشیانہ طریقے سے لاٹھی برسانےکے بجائے ان کے مطالبات پورے کرکے انہیں تحفہ دیا ہوتا۔کانگریس کی ورکنگ کمیٹی نےکسانوں پرہونے والے لاٹھی چارج اور وحشیانہ برتاؤ کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔ترجمان نے کسانوں پر لاٹھی چارج کےلئے مرکزی حکومت کے علاوہ اتر پردیش حکومت کی بھی مذمت کی اور کہا مہاتما گاندھی کی 150ویں سالگرہ اور شاستری جی کی سالگرہ کے موقع پر مودی اور یوگی حکومت کی جانب سے کئے گئے ظلم کو برداشت نہیں کیا جائیگا۔وہ وقت دور نہیں جب پورا ملک’ ’کسان ورودھی ،نریندر مودی ‘‘کے نعروں سےگونج اٹھے گا۔
مزید پڑھیں:- - - - -طیارہ ایندھن کے نرخ میں اضافہ،ہوائی سفر مہنگا ہونےکا امکان
رائے دیں، تبصرہ کریں