Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کراچی میں پانی کے بحران کا خدشہ

کراچی:  کراچی میں پانی کے بڑے بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ شب شہر کے کئی علاقوں میں بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن کے باعث شہر کو پانی فراہم کرنے والی دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کی دوسری لائن بھی پھٹ گئی جس کے باعث آبی بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اہم پمپنگ اسٹیشنز پر بجلی کے تعطل سے واٹر بورڈ کو پانی کی فراہمی میں مشکلات کا سامنا ہے ۔ ترجمان واٹر بورڈ کے مطابق 2 روز قبل پھٹنے والی لائن کی ریکارڈ مدت میں مرمت کر دی گئی تھی لیکن رات گئے پھر سے بجلی کے بریک ڈاؤن سے کراچی کو پانی فراہم کرنے والی دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کی دوسری لائن بھی پھٹ گئی۔
72انچ قطر کی متاثرہ لائن کی مرمت شروع کردی گئی ہے ، واٹر بورڈ شہر کا پانی کی فراہمی متبادل ذرائع سے کر رہا ہے ۔
مزید پڑھیں:- - - - -لاہور: قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن شروع‘ مارکیٹ مسمار
رائے دیں، تبصرہ کریں

 

شیئر: