Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دوحہ ، اسرائیلی پرچم لہرائیگا؟

ریاض ... اسکائی نیوز نے اسرائیلی جریدے ہارٹز کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ قطر ماہ رواں کے دوران دوحہ میں جنبازانٹرنیشنل ٹورنامنٹ میں اسرائیلی ٹیم کی میزبانی کریگا۔ اسرائیل کے 3کھلاڑی مقابلے میں شریک ہونگے۔ تینوں تمغے حاصل کرنے کی پوزیشن میں ہونگے۔ اس موقع پر دوحہ کے حکام میزبان ملک کی حیثیت سے شریک کھلاڑیوں کے ملک کا پرچم لہرانے اور اسکا قومی ترانہ بجانے کے پابند ہیں۔ اسکائی نیوز کے مطابق اسرائیلی کھلاڑیوں کی کامیابی کی صورت میں قطر کو نہ صرف یہ کہ اسرائیلی پرچم اپنے یہاں لہرانا پڑیگا بلکہ اسکا قومی ترانہ بھی بجانا ہوگا۔

شیئر: