Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انڈونیشیا: سونامی کے بعد آتش فشاں نے لاوا اگلنا شروع کردیا

جکارتا۔۔۔انڈونیشیاکے سونامی اورزلزلے  کی زدمیں آنے والے جزیرہ سولاویسی  میں  آتش فشاں سوپوتان نے بدھ کے روزلاوااگلناشروع کردیاہے ،جس کے بعدآتش فشاں راکھ 4000میٹرفضاء میں پھیل گئی ہے ۔سرکاری ڈیزاسٹرایجنسی نے لوگوں کوخبردارکیاہے کہ وہ کم ازکم 4کلومیٹر(ڈھائی میل)فاصلے پررہیں ،تاہم کہاکہ فوری طورپرانخلاء کی ضرورت نہیں ہے ۔تصاویرمیں دکھایاگیاہے کہ لاوااگلنے کی سرگرمی کوتقریباًکئی میل دورسے دیکھاجاسکتاہے ،بڑے پیمانے پرراکھ کے بادل آسمان کی طرف بلندہوتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

شیئر: