Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

راجکوٹ ٹیسٹ : ہند کے اوپنر پرتھوی شا نے ریکارڈ بک میں نام لکھوا دیا

راجکوٹ: ہندوستانی ٹیم کے نوجوان اوپنر پرتھوی شا نے ویسٹ انڈیز کے کیریئر کے پہلے ہی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں شاندار سنچری اسکور کرتے ہوئے اپنا نام ریکارڈ بک میں لکھوا لیا جبکہ ان کی سنچری ،کپتان ویرات کوہلی کے ناقابل شکست 72رنز اور چتیشواڑ پجاراکے 86رنز کی بدولت ہند نے ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنی پہلی اننگز میں4وکٹوں کے نقصان پر 364رنز بنا لئے ہیں۔ اجنکیا رہانے نے اسکور میں41رنز کا حصہ ڈالا۔ پہلے دن کا کھیل ختم ہوا تو کوہلی72اور وکٹ کیپر رشبھ پنت17رنز پر کھیل رہے تھے۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف 2میچوں کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کا ٹاس ہندوستانی کپتان ویرات کوہلی نے جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ 18سالہ پرتھوی شا کو ٹیسٹ کیپ ملی اور انہوں نے لوکیش راہول کے ساتھ اننگز کا آغاز کیا لیکن راہول کو شینن گیبریئل نے پہلے ہی اوور میں صفر پر آوٹ کرکے میچ سنسنی خیز بنادیا۔ اس وقت ہند کا اسکور 3تھاتاہم پرتھوی شا اور چتیش واڑ پجارا نے دوسری وکٹ کیلئے206رنز کی شراکت قائم کرکے ویسٹ انڈین بولرز کو ناکامی سے دوچار کردیا ۔ پجارا نے130گیندوں کا سامنا کیا اور 14 چوکے لگائے۔کپتان ویرات کوہلی کے ساتھ پرتھوی شا کی شراکت زیادہ طویل نہ ہو سکی اور جب نوجوان بیٹسمین134رنز پر کھیل رہے تھے تو ویسٹ انڈین اسپنر دویندرا بشو نے اپنی گیند پر کیچ کرکے ان کی یادگار اننگز کا خاتمہ کردیا ۔اجنکیا رہانے اور کپتان کوہلی کے درمیان 105رنز کی عمدہ شراکت نے ہند کی پوزیشن مزید مستحکم کردی تاہم رہانے نصف سنچری مکمل نہ کرسکے اور41رنز پر اپنی وکٹ روسٹن چیز کو تھما بیٹھے۔ٹیم کا مجموعی اسکور 364رنز تک پہنچا تو امپائر ز نے ایک اوور پہلے ہی کھیل کے خاتمے کا اعلان کردیا۔ 
کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز " واٹس ایپ اسپورٹس" گروپ  جوائن کریں

شیئر: