بلیک ہیڈز صاف کرنے کا طریقہ
اکثر اوقات ناک کے اوپر اور آس پاس کی جلد پر بلیک ہیڈز نمودار ہونے لگتے ہیں . سیاہ رنگ کے یہ نشان میک اپ سے چھپانے پر بھی نہیں چھپتے . انکی موجودگی میں جلد شفاف نظر نہیں آتی بلکہ کھردری سی محسوس ہوتی ہے . خواتین ان بلیک ہیڈز کو ہاتھ یا پن سے دبا کر نکالنے کی کوشش کرتی ہیں . لیکن اس بات کا خیال رکھیں کہ بلیک ہیڈز کو خود صاف نہ کریں ورنہ یہ کوشش چہرے پر نشان چھوڑ جائے گی . بلیک ہیڈز کے خاتمے کے لیے مساج اور اسٹیم بہترین حل ہے . اگر آپ کے پاس پارلر جانے کا وقت نہیں تو گھر میں موجود کسی بھی دوسرے فرد سے یہ عمل کروائیں . خود مت کریں. کسی اچھے موسچرائزر سے دس منٹ تک چہرے کا نرمی سے مساج کریں . خاص طور پر جہاں بلیک ہیڈز ہوں وہاں زیادہ مساج کریں تاکہ وہ نرم ہو جائیں . اسکے بعد اسٹیم لیں . اب پانی میں بھیگے تولیے سے نرمی کے ساتھ چہرے کو رگڑ کر صاف کریں . جہاں بلیک ہیڈز موجود ہوں انہیں ہلکے سے دبا کر نکالیں . اسکے بعد ٹونر لگائیں یا برف سے مساج کریں . تاکہ مسام بھر جائیں اور وہاں دوبارہ بلیک ہیڈز نہ بن سکیں .