Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹی ٹوئنٹی :پاکستانی ویمنز ٹیم نے بنگلہ دیش کو7وکٹوں سے ہرا دیا

 
کاکسس بازار:پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے بنگلہ دیش کےخلاف تیسرے ٹوئنٹی20 میچ میں 7 وکٹوں سے کامیابی حاصل کرکے 4میچوں کی سیریز میں0-2 کی ناقابل شکست برتری حاصل کر لی ۔ سیریز کا پہلا میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔ تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کو ترجیح دی، کپتان سلمیٰ خان کا یہ فیصلہ اس وقت غلط ثابت ہوا جب ان کی ٹیم ایک مرتبہ پھر پاکستانی بولرز کا جم کر مقابلہ نہ کر سکیں اورٹیم مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر صرف81 رنز ہی بنا ئے جا سکے۔ بنگلہ دیشی ٹیم کی 7کھلاڑیوں کو دہرے ہندسے تک پہنچنے کا موقع بھی نہیں مل سکا ڈبل ہندسہ بھی عبور نہ کر سکیں۔ میچ میں نگار سلطانہ 19 رنز کے ساتھ نمایاں اسکورر رہیں جبکہ رومانہ احمد نے 12اور شمیمہ سلطانہ نے10 رنز بنائے۔ پاکستان کی طرف سے نشرا سندھو اور ندا ڈار نے 2،2 کھلاڑیوں کوآوٹ کیا جبکہ ایمن انور اور انعم امین نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ پاکستانی ٹیم نے ہدف صرف 3 وکٹوں پر 18.1 اوورز میں پورا کر لیا۔ ناہیدہ خان نے33 اورکپتان جویریہ خان نے ناٹ آوٹ رہتے ہوئے 31 رنز بنا کر اپنی ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔عائشہ ظفر نے13 رنز بنائے۔عمدہ بیٹنگ پر ناہیدہ خان کو میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز " واٹس ایپ اسپورٹس" گروپ  جوائن کریں

شیئر: