قطر اور ایران نے مملکت کیخلاف خواتین سے جاسوسی کرائی
ریاض....سعودی ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان نے انکشاف کیا ہے کہ قطر اور ایران نے زیر حراست بعض خواتین کو باقاعدہ طور پر تیار کیا تھا۔ زیر حراست افراد میں کچھ ایسے تھے جنہیں اس بات کا علم نہیں تھا کہ انہیں سراغرسانی کیلئے آلہ کار کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے۔ اسی وجہ سے انہیں رہا کردیاگیا۔ جہاں تک ان افراد کا تعلق ہے جو جا ن بوجھ کر سعودی عرب کیخلاف سرغرسانی کررہے تھے اور ان کی بابت شواہد اور تحقیقات ریکارڈ پر آچکی ہیں وہ ابھی تک زیر حراست ہیں۔ سعودی ولیعہدنے توجہ دلائی کہ زیر حراست بعض خواتین ایران کیلئے بالواسطہ کام کرنے والی ایجنسیوں اور قطر سے منسلک تھیں۔ یہ خواتین سرکاری عہدیداروں کے ساتھ بھی رابطے میں تھیں، نیٹ ورک قائم کئے ہوئے تھیں۔ یہ قطر اور ایران کی حکومتوں کیلئے معلومات بھیج رہی تھیں۔ یہ معلومات سراغرسانی کے دائرے میں آتی ہیں۔