Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب صحیح راستے پر گامزن

اتوار 7 اکتوبر 2018ءکو سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار ”عکاظ“ کا اداریہ نذر قارئین ہے
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان جب بھی افق پر ابھرتے ہیں پوری دنیا پر یہ ثابت کردیتے ہیں کہ سعودی عرب صحیح راستے پر گامزن ہے۔ مملکت اپنے سیاسی اور دینی وزن نیز علاقائی اوربین الاقوامی واقعات پر اثر اندازطاقت ہے۔ 
اس تناظر میں امریکی خبررساں ادارے بلومبرگ کیساتھ شہزادہ محمد بن سلمان کا انٹرویو انتہائی اہم تھا۔ اس کی صدائے بازگشت ملکی، خلیجی، عرب اور بین الاقوامی سطحوں پر سنی گئی۔ اس انٹرویو نے بہت سارے اہم سوالات کے فیصلہ کن جوابات دیئے۔ پیچیدہ امور کا روڈ میپ مرتسم کیا۔ انتہائی حقیقت پسندانہ انداز میں جامع شکل میں تمام سوال طلب امور کے تسلی بخش جواب دیئے۔
یہ بات اظہر من الشمس ہے کہ حال کے معمار زندہ شہری ہوتے ہیں۔ مستقبل کے نقوش عظیم رہنما مرتسم کرتے ہیں۔ اس تناظر میں ولی عہد نے انٹرویو میں مملکت کے حال و مستقبل کے حوالے سے اٹھنے والے تسلی بخش سوالات کے جواب دیئے۔ جوابات اس بات کی علامت بنے کہ سعودی عرب پُراعتماد شکل میں روشن تصور اور شاندار منصوبہ بندی کیساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔ وطن اور اہل وطن کے شاندار مستقبل کی جہت میں گامزن ہے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭
 
 

شیئر: