لوراتری توجہ حاصل کرنے میں ناکام
بالی وڈ کی حالیہ ریلیز ہونےوالی فلم 'لوراتری' سینما میںکوئی نام نہ بناسکی۔ہندوستانی میڈیا کے مطابق اداکار ایوش شرما اور وارینا حسین کی ڈبیو فلم سینما بینوں کی توجہ حاصل نہیں کرسکی۔فلم نے ریلیز کے پہلے روز صرف ایک کروڑ 8 لاکھ ہی کمائے جبکہ بین الاقوامی سطح پر بھی فلم کچھ خاص تاثرقائم نہیں کرسکی۔یہ سلمان خان کے بہنوئی ایوش شرما کی پہلی فلم ہے۔