Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تھر میں اموات‘ سندھ حکومت کی کارکردگی ’’صفر‘‘ ہے‘ سپریم کورٹ

اسلام آباد:  سپریم کورٹ کے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے تھر میں اموات سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ سندھ حکومت کی کارکردگی ’’صفر‘‘ ہو چکی ہے۔ ذرائع کے مطابق عدالت عظمیٰ اسلام آباد میں 3 رکنی بینچ کی سربراہی کرتے ہوئے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے تھر میں غذائی قلت سے 400 بچوں کی اموات پر از خود نوٹس کیس کی سماعت کی۔
دوران سماعت چیف جسٹس نے ایڈیشنل سیکرٹری صحت سندھ سے استفسار کیا کہ طویل عرصے سے جاری مسئلہ حل کیوں نہیں کیا جا رہا؟ چیف جسٹس نے کہا کہ لوگ کہتے ہیں میں حدود سے تجاوز کررہا ہوں۔ ہم اپنے لوگوں کو مرتے ہوئے نہیں دیکھ سکتے۔ میں خود تھر جاکر بیٹھ جاؤں گا۔
سماعت کے دوران چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیے کہ تھر کا اصل مسئلہ کوئی بیان نہیں کرتا۔ کوئی غذائی قلت سے مر رہا ہے کوئی ناقص علاج معالجے سے۔ تھر والوں کو گھر، پانی اور خوراک دینا کس کی ذمے داری ہے ؟۔ حکومتی رپورٹ کے مطابق تو سب اچھا ہے لیکن سندھ حکومت کی کارکردگی زیرو ہے ۔
مزید پڑھیں: - - - -چیف جسٹس اور وکیل کے مابین تلخ کلامی

شیئر: