نیویارک.... اسپیس ایکس نے چاند کے سیاحت کے منصوبے کا اعلان کردیا ہے اور تفصیلات کے مطابق یہ بات سامنے آگئی ہے کہ چاند کی سیاحت کا خواب اب خواب نہیں حقیقت ہے۔ مسافر کی شناخت اور کرائے کی تفصیل نہیں بتائی گئی ہے۔ اسپیس ایکس کمپنی کا بگ فیلکن راکٹ اس سیاح کو لے کر جائے گا، یہ راکٹ چاند کے گرد چکر لگائے گا۔یہ تاریخی موقع انٹرنیٹ پر براہِ راست دکھایا جائے گا۔اسپیکس ایکس کے سربراہ ایلن مسک کے بارے میں خیال کیا جارہا تھا کہ وہ خود پہلے مسافر ہوں گے، لیکن انہوں نے جاپانی جھنڈے کی تصویر ٹوئٹ کی ہے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ مسافر کوئی اور بھی ہو سکتا ہے۔چاند کا یہ سفر بگ فیلکن راکٹ کے ذریعے ممکن ہوگا۔ جسے سیارے وغیرہ داغنے کے بڑے اور طاقتور راکٹ کے طور پر جانا جاتا ہے۔ کیلیفورنیا میں قائم کمپنی کے ذرائع کا کہناہے کہ کمپنی کیلئے یہ اپنی قسم کا کوئی پہلا مشن نہیں ہوگا کیونکہ فروری 2017ءمیں ہی یہ اعلان کیا جاچکا ہے کہ وہ 2018ءکے اواخر تک چاند مشن روانہ کریگی۔