Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

منشا بم کے بیٹوں سمیت شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم

لاہور:  انسداد دہشت گردی کی عدالت نے قبضہ مافیا کے سرغنہ منشا بم اور اس کے بیٹوں کے شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم دے دیا۔ ذرائع کے مطابق خصوصی عدالت نے منشا علی کھوکھر عرف بم اور اس کے بیٹوں کے خلاف لاہور ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی ٹیم پر حملے سے متعلق کیس کی سماعت کی اور ملزمان کے پیش نہ ہونے پر نوٹس لیا۔عدالت نے نادرا کو منشا بم اوراس کے چاروں بیٹوں کے شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم دیا ہے اور ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی دوبارہ جاری کردیے۔ اس حوالے سے ایس ایچ او جوہر ٹاؤن کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے بھی منشا بم اوراس کے بیٹوں کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ عدالتی حکم کے باوجود منشا بم روپوش ہے اور پولیس ملزم کو گرفتار نہیں کر سکی۔ منشا بم پر اوورسیز پاکستانیوں کی زمین پر قبضہ کرنے کا الزام ہے اور اس کے خلاف سپریم کورٹ میں بھی مقدمہ زیر سماعت ہے ۔

شیئر: