Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انسٹاگرام میں نیم ٹیگ فیچر متعارف‎

انسٹاگرام کی جانب سے موبائل اپلیکیشن کے لیے نیم ٹیگ نامی فیچر متعارف کرا دیا گیا ہے۔ اس فیچر کی مدد سے آپ اپنے نام کا ٹیگ بنا سکیں گے اور دیگر صارفین اس ٹیگ کو اسکین کرکے آپ کو فالو کر سکیں گے۔اس فیچر کو پروفائل اسکرین کے دائیں جانب مینیو میں جگہ دی گئی ہے۔ کسی دوسرے صارف کا ٹیگ اسکین کرنے کے لیے بھی اسی آپشن میں جا کر آپ دیکھ سکیں گے کہ کن صارفین کے نام اسکیننگ کے لیے موجود ہیں۔ یہ فیچر اس لحاظ سے کارآمد ہے کہ اب صارفین کو کسی فرد کو فالو کرنے کے لیے اس کا نام ٹائپ کرنا نہیں پڑے گا بلکہ صرف فون سے اسکین کرکے فالو کیا جاسکے گا۔
 

شیئر: