میرا کے خلاف مکان پر قبضے کا الزام
جمعرات 11 اکتوبر 2018 3:00
لاہور کے ایک مکین نے الزام عائد کیاہے کہ اداکارہ میرانے ان کے گھر پر قبضہ کرلیاہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نسیم نامی شہری نے میراکے خلاف عدالت میں غیرقانونی قبضے کی درخواست دائر کردی ہے۔ شہری کا موقف ہے کہ اداکارہ میرا نے دھوکہ دہی سے ڈیفنس میں واقع مکان اپنے نام کروایا۔ اب نہ تووہ گھر کی قیمت ادا کر رہی ہیں اور نہ ہی گھر خالی کر رہی ہیں۔ عدالت نے اداکارہ سے ایک ہفتے میں جواب طلب کرلیاہے۔