Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی اسٹاک مارکیٹ میں زبردست مندی ، سرمایہ کاروں کو 112ارب ریال کا نقصان

    گزشتہ ہفتے بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں 7.1فیصد کی کمی کے بعد 70.97ڈالر فی بیرل کی طرف جاتا ہوا دیکھا گیا جس کے نتیجے میں سعودی اسٹاک  مارکیٹ میں  زبردست  مندی دیکھی گئی۔  تداول آل شیئر انڈیکس 494پوائنٹس کے  مدوجزر کے بعد 7530.80پوائنٹس تک گر گیا۔ کاروباری  مالیت 12.8فیصد انحطاط کے بعد 14.9ارب  ریال تک گر گئی۔ قیمتیں گرنے سے سرمایہ کاروں کو 112ارب ریال کا نقصان ہوا۔ انفرادی کمپنیوں میں سب سے زیادہ نقصان الوجین کو ہوا۔ جس کی قیمت 18.21فیصد گرنے کے بعد 23.80ریال پر بند ہوئی۔ ایڈوانسڈ پیٹرو کیمیکلز کی قیمت 11.33فیصد کمی کے بعد 48.15ریال پر بند ہوئی۔ تاسنی کی قدر 10.88فیصد انحطاط کے بعد 17.88ریال پر آگئی۔ دوسری طرف فائدے میں جانے والی کمپنیوں میں سعودی کیبلز کی قیمت 22.16فیصد اضافے کے بعد 33.35ریال تک بڑھ گئی۔ الباحہ کی قدر 11.26فیصد فروغ کے بعد 17.00ریال پر بند ہوئی۔ میڈگلف انشورنس کی قیمت 8.78فیصد اضافے کے بعد 15.36ریال پر بند ہوئی۔ مندی میں سابک کا بھی بڑا حصہ ہے جس کی قیمت 7.63فیصد کمی کے بعد 116.20ریال پرآگئی۔ ابراجہی کی قدر 5.58فیصد کمی کے بعد 82.90ریال تک گر گئی۔ انرجی سیکٹر میں سارکو کی قیمت 7.20فیصد انحطاط کے بعد 38ریال تک گرگئی جبکہ پیٹرورابغ کی قیمت 9.58فیصد کمی کے بعد 22.08ریال کے پرکشش لیول پر آگئی ہے۔
 
مزید پڑھیں:- - - -  -مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ کیلئے حرمین ٹرین سروس شروع ہوگئی

شیئر: