کراچی میں فیصل واڈا ان ایکشن
کراچی ..وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واڈا نے پانی اور بجلی کے غیر قانونی کنکشنز کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے لانڈھی بھینس کالونی کے ایک پلاٹ پر چھاپہ مارا ۔جہاں زیر کاشت زمین سے پینے کے پانی اور بجلی کے غیر قانونی کنکشن کا انکشاف ہوا ۔چھاپے کے دوران واٹر بورڈ اور کے الیکٹرک کا عملہ غائب ہوگیا ۔اس موقع پر فیصل واڈا نے کہا کہ اٹھارہویں ترمیم کے بعد یہ وفاق کا اختیار نہیں، اسکے باوجود ہم کام کرینگے ۔ بحیثیت پاکستانی اور وزیر ہونے کے ناتے میری ذمہ داری ہے کہ غلط کام کی نشاندہی کروں ۔اگر کراچی میں پانی نہیں تو پھر ٹینکر کہاں سے پانی لاکر سپلائی کرتے ہیں ۔ایم ڈی واٹر بورڈ اور دیگر ناجائز کنکشن میں ملوث افسران وافراد کے خلاف ایف آئی ار درج کرائی جائے گی ۔انہوںنے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر لاکھوں گیلن پانی کی چوری اور مہنگے داموں فروخت کی جارہی ہے ۔ سندھ حکومت اس کالے دھندے میں ملوث ہے۔دریں اثناءصوبائی وزیر بلدیات سعید غنی نے فیصل واڈا سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور یقین دہانی کرائی کہ تمام خدشات دور کئے جائیں گے ۔آئندہ آپ کہیں بھی جائیں گے ہم آپ کے ساتھ ہوں گے ۔