Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خاشقجی کو غائب کرنے کا الزام قونصلر کے بیٹے پر

ریاض ۔۔۔ترکی کے چینل این ٹی وی نے جمال خاشقجی کے قتل کا الزام ترکی میں زیر تعلیم سعودی قونصلر کے بیٹے پر لگا دیا۔سعودی قونصلر کا بیٹا استنبول میں میڈیسن کا طالبعلم ہے ۔ الزام لگانے والے چینل نے اپنے یہاں فیکلٹی آف میڈیسن کے وقار کا بھی احترام نہیں کیا ۔ ترک ٹی وی کا کہنا ہے کہ جمال خاشقجی کے قتل میں ملوث افراد میں سعودی قونصلر کا بیٹا بھی شامل ہے ۔ بعد میں جب این ٹی وی کو اپنی غلطی کا ثبوت مل گیا تو اس نے سابقہ رپورٹ کی تردید کر دی ۔ سعودی قونصلر کا بیٹا استنبول یونیورسٹی کی فیکلٹی آف میڈیسن میں ایم بی بی ایس کر رہا ہے ۔ 

شیئر: