ریاض ۔السعودیہ کے بوئنگ 777کے کیپٹن علی الجاسر نے واضح کیا ہے کہ سعودی عرب کے 2نجی طیاروں کو اتاترک ائیرپورٹ پر اترنے سے روکنے کا دعویٰ سراسر غلط ہے ۔ الجزیرہ چینل نے جو دعویٰ کیا کہ السعودیہ کے 2طیاروں کو اتاترک ائیرپورٹ پر اترنے کی اجازت نہیں دی گئی بالکل غلط ہے ۔ الجاسر نے ٹویٹر کے اپنے اکائونٹ پر یہ اطلاع دیتے ہوئے توجہ دلائی کہ کوئی بھی طیارہ اپنی منزل سے روانہ ہونے سے قبل ہی متعلقہ ملک کے ائیرپورٹ پر اترنے کا اجازت نامہ لے چکا ہوتا ہے ۔ سعودی عرب اور ترکی کے درمیان ابھی تک کوئی رسمی بحران نہیں ۔بحران کے حوالے سے ذرائع ابلاغ میں چیخ و پکار چل رہی ہے ۔ حقیقت سے اس کا کوئی تعلق نہیں ۔