Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بالوں کو آئرن کرنے سے پہلے ہیٹ پروٹیکشن اسپرے ضرور کریں ‎

بالوں کی حفاظت کے لیے ضروری ہے کہ  بالوں کو آئرن کرنے سے پہلے  ہیٹ پروٹیکشن اسپرے  ضرور کریں .  گرم آئرن کے استعمال سے بال سیدھے تو ہوجاتے ہیں لیکن ان کی چمک ماند پڑ جاتی ہے  اور روکھے پھیکے سے نظر آنے لگتے ہیں .  اگر آپ بالوں پر گرم آئرن استعمال کرنے سے پہلے  اسپرے کرلیں تو  اس سے بال جلنے سے بچ جائیں گے  اور انکی چمک بھی برقرار رہے گی .  یہ اسپرے بازار میں با آسانی دستیاب ہوتے ہیں .  جب بالوں کو گرم آئرن سے سیدھا کرنے کی بات کی جاتی ہے  تو یہ خیال ضرور آتا ہے کہ  ہم آئرن کا ہی درجہ حرارت کم کرلیتے ہیں  تاکہ کم درجہ حرارت پر بال بھی  سیدھے  ہو جائیں اورجلنے سے بھی محفوظ رہیں .  لیکن ایسا کرنا بھی بالوں کے لیے درست نہیں  کیونکہ جب آپ کم درجہ حرارت  پر آئرن  کو  سیٹ کریں گی  تو بالوں کو سیدھا کرنے کے لیے بار بار ایک ہی  جگہ پر آئرن پھیرنا پڑے گا  جبکہ اگر آپ گرم آئرن استعمال کریں گی تو  ایک آدھ دفعہ ہی آئرن پھیرنے سے بال سیدھے ہو جائیں گے . 
 

شیئر:

متعلقہ خبریں