Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اہل السنہ اور جمعیت اہلحدیث کے عالمی اتحاد نے مملکت کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کردیا

ریاض۔۔۔۔پاکستان میں مرکزی جمعیت اہلحدیث اور اہل السنہ جماعتوں کے عالمی اتحاد کے سربراہ پروفیسر ساجد میر نے حرمین شریفین کی سرزمین کے خلاف سازشوں اور دھمکیوں کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔ انہوں نے بیان جاری کرکے کہا کہ جمعیت اہلحدیث پوری قوت سے سعودی عرب کے ساتھ کھڑی ہوئی ہے اور عالمی امن و استحکام کے سلسلے میں سعودی عرب کے عظیم الشان کردار اور اس کے مقام و مرتبے کو زک پہنچانے کی ہر کوشش کو مسترد کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں سعودی عرب بلند مقام پر فائز ہے۔ یہ اسلام اور اس کے پیروکاروں کا قبلہ، میانہ روی اور اعتدال پسندی کا علمبردار ، پرامن بقائے باہم، مکالمے اور رواداری کا پرچارک ہے۔
مزید پڑھیں:- - - - -9عرب ممالک کا مملکت سے اظہار یکجہتی

شیئر: