Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الزام تراشوں کا قانونی تعاقب کرینگے، خاشقجی کے اہل خانہ کا انتباہ

تبوک۔۔۔۔خاشقجی کے اہل خانہ نے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ ہمارے عزیز جمال خاشقجی کے قضیے کے سوداگروں کو منہ کی کھانی پڑیگی۔انہوں نے استنبول میں جمال خاشقجی کی گمشدگی کے مسئلے سے ناجائز فائدہ اٹھانے والوں کو خبردار کیا کہ ہمیں اپنی قیادت پر لامحدود بھروسہ ہے اور مملکت کی تصویر بگاڑنے کیلئے خاشقجی کے مسئلے کا استحصال کرنے والوں کو منہ کی کھانی پڑیگی۔ معتصم خاشقجی نے عکاظ اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ کا انتظار ہے، جلد آئے گی، امید یہی ہے کہ رپورٹ ہمیں نوید سنائے گی۔فی الوقت ہمیں سعودی شہری کی حیثیت سے اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کرنا ہے ، ہمیں اپنے قائدین کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہے۔ خاشقجی کے اہل خانہ نے جمال کے معاملے سے متعلق افواہیں پھیلانے اور جھوٹے الزامات لگانے والوں کے خلاف قانونی تعاقب کی بھی دھمکی دیدی۔
مزید پڑھیں:- -  - -ریاض:چوری کی 29وارداتیں کرنے والے گرفتار

شیئر: