Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانی سرحد کے قریب ایرانی اہلکاروں کو کس نے اغوا کیا؟

اسلام آباد...پاکستان اور ایران نے 14 مغوی اہلکاروں کی تلاش کیلئے مشترکہ کوششیں شروع کردیں ۔ ترجمان دفترخارجہ کے مطابق پاکستان ایرانی سیکیورٹی اہلکاروں کی تلاش میں ہرممکن مدد کرے گا، پاک ، ایران بارڈر پر لاپتہ ہونے والے ایرانی اہلکاروں کا پتہ لگانے کیلئے ملکر کام کررہے ہیں۔ واضح رہے کہ پاک ، ایران سرحد پر 14 ایرانی اہلکاروں کے اغوا کی خبر سامنے آئی ہے ۔ ایرانی میڈیا نے بتایا کہ القاعدہ کے گروپ جیش العدل نے اغوا کرنے کی ذمہ داری قبول کرلی۔ تنظیم نے اپنے پیغام میں دعوی کیا کہ سرحدی چوکی پرحملہ کرکے اہلکاروں کو یرغمال بنالیا۔ وہاں سے ملنے والے اسلحے اوردیگر سامان کو قبضے میں لے لیا ۔ایرانی ذرائع ابلاغ میں شائع خبروں کے مطابق 14 ایرانی سرحدی محافظوں کو صوبہ سیستان و بلوچستان کے سرحدی علاقے میرجاوہ سے اغوا کیا گیا۔ایرانی پاسداران انقلاب فورس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان دونوں ممالک کی مشترکہ سرحد پر موجود بعض علاقائی ممالک کے حمایت یافتہ شرپسند اور دہشتگرد عناصر کے خلاف کارروائی کرے۔

شیئر: