Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سماجی کفالت میں 5.4فیصد سعودی بڑھ گئے

ریاض ۔۔۔سماجی کفالت کے اعلیٰ ادارے نے واضح کیا ہے کہ سماجی کفالت نظام میں شامل سعودیوں کی تعداد میں 5.4فیصد کا اضافہ ہوگیا ۔ نجی اداروں میں غیر ملکی کارکنان کی شرح6.6فیصد کم ہو گئی ۔ 2017ء کے اختتام پر سماجی کفالت نظام میں شامل افراد کی مجموعی تعداد 99لاکھ35ہزار777 تھی ۔ان میں سعودیوں کا تناسب 19.9فیصد ریکارڈ کیا گیا۔2016ء کے مقابلے میں ان کی تعداد میں 5.44فیصد کا اضافہ ہوا ۔ غیر ملکی ملازمین کی تعداد جو کُل ملازمین کا 80.1فیصد ہے، 6.6فیصد کم ہو گئی ۔ 

شیئر: