ریاض ۔۔اسلامی عرب کونسل کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر السید محمد علی الحسینی نے سعودی عرب کیخلاف عیاری اور مکاری سے بھرپور پروپیگنڈہ مہم کی شدید الفاظ میں مذمت کر دی ۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ سب کچھ سعودی عرب کی قابل تحسین پالیسی کو زک پہنچانے کی غرض سے کیا جا رہا ہے ۔ الحسینی نے کہا کہ مسلمانان عالم کے مرکز سعودی عرب کے خلاف سیاسی استحصال کی مہم ناقابل برداشت ہے ۔ یہ ایک ارب سے زیادہ مسلمانوں کے جذبات کو مشتعل کرنے والا چیلنج ہے ۔