Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈیل کمپنی نے پہلا الٹراوائلڈ مونیٹر متعارف کرادیا‎

ڈیل کمپنی کی جانب سے 49 انچ ڈسپلے کا حامل الٹراوائلڈ مونیٹر متعارف کرا دیا گیا ہے۔ مونیٹر میں  1440×5120 پکسل ریزولیوشن کے ساتھ کیو ایچ ڈی ڈسپلے دیا گیا ہے۔ مونیٹر میں ایچ ڈی ایم آئی پورٹ ، ڈسپلے پورٹ اور یو ایس بی سی پورٹ بھی دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اس میں کی بورڈ اور ماؤس اور ویڈیو فنکشنیلٹی بھی شامل کی گئی ہے۔ ڈیوائس میں 1000:1 کنٹراسٹ ریشو ، 178 ڈگری کے ویونگ اینگلز اور 99 فیصد ایس آر جی بی کلر گیمٹ دیے گئے ہیں ۔مانیٹر کو 26 اکتوبر سے فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا اور اس کی قیمت 1699 ڈالر ہے۔
 

شیئر: