مکہ مکرمہ ۔۔یہاں اجیاد پولیس اسٹیشن نے واضح کیا ہے کہ ابراہیم خلیل اسٹریٹ پر لوہاروں کے ایک ورکشاپ میں شارکٹ سرکٹ پر ایک 50سالہ پاکستانی کی موت واقع ہو گئی ۔پولیس نے موت کے اسباب جاننے کیلئے اپنے طور پر تحقیق شروع کر دی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی کو موت اور زندگی کی کشمکش کے عالم میں النور اسپیشلسٹ اسپتال لیجایا جا رہا تھا۔راستے ہی میں دم توڑ گیا۔اس کی لاش مکہ مکرمہ گشتی فورس کے حوالے کر دی گئی ۔