خاشقجی کے مسئلے پر سعودی عرب سے تعلقات نہیں بگاڑیں گے، پوٹین
جمعرات 18 اکتوبر 2018 3:00
ہمیں مسئلے کی حقیقت کا بھی علم نہیں ، تحقیقات کے نتائج کا انتظار کرنا ہوگا ، گمشدگی یقینا افسوسناک ہے
ماسکو :روسی صدر پوٹین نے واضح کیا ہے کہ روس جمال خاشقجی کے مسئلے پر سعودی عرب کے ساتھ اپنے تعلقات نہیں بگاڑ سکتا ۔ روس کو سعودی صحافی کی گمشدگی سے متعلق کافی معلومات بھی نہیں ہیں ۔ انہوں نے بحیرہ اسودکے ساحل پر واقع تفریح گاہ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ماسکو کو خاشقجی کے مسئلے کی حقیقت حال معلوم نہیں ۔انہوں نے توجہ دلائی کہ سعودی عرب کے ساتھ تعلقات بگاڑنے سے پہلے ترکی میں سعودی صحافی کی گمشدگی کی بابت کی جانیوالی تحقیقات کے نتائج کا انتظار کرنا ہو گا۔ روسی صدر نے کہا کہ خاشقجی کی گمشدگی یقینا افسوسناک امر ہے تاہم روس کو اس حوالے سے جو کچھ ہوا اسے سمجھنا ہو گا۔