Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سلیم ناصر کی اداکاری آج بھی مشہور

نامور پاکستانی اداکار سلیم ناصر کو دنیا سے رخصت ہوئے کئی برس بیت گئے مگر پاکستان ٹیلیوژن کے ڈراموں میں پیش کی گئی ان کی منفرد اداکاری آج بھی مقبول ہے ۔ریڈیو پاکستان سے فنی سفر شروع کرنےوالے سلیم ناصر کا مشہور ٹی وی ڈرامہ آنگن ٹیڑھا آج بھی مقبولیت رکھتاہے۔ ان کہی اور جانگلوس جیسے شہرہ آفاق پاکستانی ڈراموں میں سلیم ناصرکی اداکاری نے شہرت سمیٹی ۔ ا نہوںنے کئی فلموں میں بھی اداکاری کی ۔ان کی بہترین اداکاری پر انہیں صدارتی تمغہ حسن کارکردگی بھی دیاگیا تھا ۔وہ 1989 میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے تھے ۔
 

شیئر: