Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی: پاکستان کو ہند نے 1-3 سے شکست دیدی

عمان: ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی کے دوسرے میچ میں دفاعی چیمپیئن ہند نے پاکستان کے خلاف ایک کے مقابلے میں 3 گول سے فتح حاصل کر لی۔سلطان قدوس اسپورٹس کمپلیکس کے گراونڈ پر ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے اپنے دوسرے میچ میںپاکستان اپنے روایتی حریف کے خلاف برتری لینے کے باوجود فتح برقرار نہیں رکھ سکی ۔ جس کے بعد گرین شرٹس کو 1-3سے شکست کا سامناکرنا پڑا۔پاکستان نے کھیل کے 12ویں منٹ میں پنالٹی کارنر پر عرفان جونیئر کے گول کی بدولت کھاتہ کھولا، منپریت سنگھ نے گول بناکر مقابلہ 1-1 کردیا۔ مندیپ سنگھ نے گیند کو جال میں پہنچاکر بلو شرٹس کو 1-2 سے برتری دلوادی، کھیل کے 42 ویں منٹ میں دلپریت سنگھ نے ہند کی جانب سے تیسرا گول اسکور کردیا۔ہند جاپان کے خلاف 21اکتوبر جبکہ پاکستان اپنا اگلا میچ 22اکتوبر کو میزبان عمان کے خلاف کھیلے گا۔
کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز " واٹس ایپ اسپورٹس" گروپ  جوائن کریں

شیئر: