Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پولیس کو دھمکیاں دینے والی خاتون گرفتار

اسلام آباد... بغیر نمبر پلیٹ والی گاڑی میں ڈپلومیٹک انکلیو میں داخل ہونے کی کوشش سے روکنے پر سیکیورٹی اہلکاروں کو دھمکیاں دینے والی خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق ڈاکٹر شہلا شکیل سیٹھی کو پولیس نے اسلام آباد کی سرکاری ہاوسنگ سوسائٹی سے گرفتار کیا۔ذرائع کے مطابق شہلا شکیل سیٹھی امر یکہ میں ڈاکٹر رہی ہیں، حال ہی میں وطن آئی ہیں۔پولیس شہلا شکیل سیٹھی کو ڈیوٹی مجسٹریٹ کے روبرو پیش کرکے ریمانڈ کی استدعا کرے گی۔ڈاکٹر شہلا شکیل پر کار سرکار میں مداخلت اور اہلکاروں کو دھمکیاں دینے کا الزام ہے۔ وزیرمملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو رپورٹ جلد پیش کرنے کی ہدایت کی تھی۔ شہریار آفریدی نے کہاکہ خاتون کے خلاف قانون کےمطابق کارروائی کی جائے، نئے پاکستان میں کوئی وی آئی پی نہیں۔سب قانون کے تابع ہیں۔ پولیس ہمارا اپنا ادارہ ہے۔حکومت فرض شناسی سے کام کرنے والوں کے ساتھ ہے۔ گزشتہ روز اسلام آباد میں بغیرنمبر پلیٹ والی کار میں سوار خاتون نے ڈپلومیٹک انکلیو میں داخل ہونے کی کوشش کی تھی روکنے پرپولیس اہلکاروں کو دھمکیاں بھی دی تھیں۔

شیئر: